دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے نو طلبا کے بیمار پڑکر
اسپتال میں داخل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن
نے دہلی حکومت کو نوٹس جاری کرکے ایک مہینہ میں
رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے۔کمیشن نے یہ نوٹس میڈیا رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیا ہے۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ دیولی میں واقع سرکاری اسکول میں طلبا کو دےئے گئے مڈ ڈے میل میں ایک مرا ہوا چوہا ملا تھا۔